سرکار نے محکمہ آثارقدیمہ کے تحت مرکز کے زیر حفاظت 116 یادگار تاریخی عمارتوں کو دیکھنے کے ٹکٹ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح ہوکہ اضافے کا یہ فیصلہ کم از کم 15 برس کے
بعد کیا گیا ہے کیونکہ اس سے پہلے اس ٹکٹ کی مالیت میں سن 2000 میں اضافہ کیا گیا تھا ۔
یہ فیصلہ عوام الناس سے مشوروں / تبصروں کی طلبی اور وزارت سیاحت کے ساتھ مشورے کے بعد کیا گیا ہے ۔